ہالینڈ میں بھی چاقو بردار شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

November 30, 2019

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

چاقو زنی کا واقعہ شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میںپیش آیا، واقعے کے بعد شہریوںمیںافراتفری مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میںملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میںملوث ہوسکتا ہے۔

جائے وقوع پر ہنگامی امداد کے لیے عملہ پہنچ گیا ہے، پولیس کے مطابق حملے میںکم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لندن میںبھی چاقو بردار شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا۔