چوری کی مو ٹر سا ئیکلوں کی خریدو فروخت میں ملوث 3 کباڑی گرفتار

December 01, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی سائٹ نے چوری کی مو ٹر سا ئیکلیں خریدنے والے تین کباڑیوں ریاض ، حسن ولد احمد خان اور اسماعیل ولد گل باچا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان چوری اور چھینی ہوئی گا ڑیو ں کوخرید کر اسپیئر پارٹس کی صورت میں مختلف لو گوں کو فروخت کر تے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مدینہ کالونی تھانے کی حددو سے چوری کی گئی موٹر سائیکل،ایک مو ٹرسا ئیکل کے مکمل اسپیئر پارٹس اورمو ٹر سائیکلوں کی دو نمبر پلیٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔