بنگلہ دیش نے سعودیہ کیلئے گھریلو ملازمائیں بھرتی کی ایجنسیاں بند کردیں

December 08, 2019

ڈھاکہ (جنگ نیوز )سعودی عرب میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین پر تشدد اور ان کے ریپ کے الزامات کے بعد بنگلہ دیش نے سعودی عرب کے لیے ملازماؤں کو بھرتی کرنے والی 166 ایجنسیوں کو بند کر دیا ہے۔بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایجنسیاں ملازماؤں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں جبکہ ان کی بندش ریاض حکام سے ہونے والی بات چیت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔