مختلف مذاہب کے افراد کو بھارتی شہریت مل سکے گی؟

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے متنازع سٹیزن شپ ترمیمی بل بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے متنازع سٹیزن شپ ترمیمی بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل کو متنازعہ اور غیر آئینی قرار دے دیا جبکہ بل کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے ایوان زیریں میں پیش کیے گئے اس متنازع بل پر ووٹنگ کی گئی، بل کے حق کے میں293 اور مخالفت میں 82 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش سے آنے والے ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی، اورعیسائی افراد کوملک میں شہریت مل سکےگی۔