ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

December 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم پریس کانفرنس کرینگے

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سلامتی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔