پشاور ، بچوں کے 36ویں دو روزہ ادبی جشن کا افتتاح سینئر وزیر نے کیا

December 11, 2019

پشاور( احتشام طورو ٗوقائع نگار) پشاور میں بچوں کے 36ویں دو روزہ ادبی جشن کا آغاز ہو گیا نشترہال پشاور میں بچوں کیلئے دو روزہ ادبی میلہ کا باقاعدہ افتتاح سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کیا میلہ سی ایل ایف پاکستان اور آئی ٹی اے کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے جسے محکمہ ثقافت ٗمحکمہ تعلیم خیبر پختونخوا سمیت کئی اداروں کا تعاون حاصل ہے واضح رہے کہ پشاور میں بچوں کا ادبی میلہ دوسری مرتبہ منعقد کیاگیا ہے میلہ میں وزیر اعلی ٰکے مشیر برائے ابتدا ئی و ثانوی تعلیم ضیااللہ بنگش ٗڈائریکٹر کلچر شمع نعمت ٗمعروف ادیب و دانشور پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی سمیت سکول کے بچوں اور اساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان نے کہا کہ بچوں میں کتابوں کے حوالے سےشعور اجاگر کرنے کے لئے ادبی میلے کو باقاعدہ کیلنڈر کا حصہ بنایا جائیگا اسکے علاوہ دیگر مختلف ادبی اور ثقافتی پروگراموں کا بھی تواتر کیساتھ انعقاد کیا جائیگا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن امان کی صورتحال اب مکمل تسلی بخش ہے، صوبے میں ادبی،ثقافتی سمیت دیگر پروگراموں کا تواتر کیساتھ انعقاد کیا جائیگا،اور بچوں کو کتابوں کی طرف راغب کیا جائیگاپروگراموں کے ذریعے بچوں کو ادب سے روشناس کرائیں گےصوبے کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے بھی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے وہدن دور نہیں کہ سیاحت اور ثقافت کو آمدن کے حصول کا بہترین ذریعہ بنایا جائیگا۔