ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی،سردارعلی خواجہ

December 14, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)ریجنل ٹیکس آفس پشاورمیں دوجائز اجلاس منعقد ہوئے جن میں کمشنران لینڈ ریونیو،ڈی آئی خان زون اور کمشنران لینڈریونیو، ودہولڈنگ زون کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا دونوں کمشنرز نے چیف کمشنران لینڈریونیوسردارعلی خواجہ کو تفویض شدہ امور،کارکردگی اورمستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے چیف کمشنران ریونیونے کہاکہ ہمیں ٹیکس نیٹ کی توسیع اور فائلرزکی تعداد بڑھانے کیلئے مربوط اورجامع حکمت عملی اپنانی ہوگی اس سلسلے میں ہمیں تاجربرادری ،ایوان صنعت وتجارت اور میڈیاکا تعاون بھی درکارہوگا انہوں نے دونوں کمشنرزکی مجموعی کارکردگی کوسراہا اوربعض شعبوں میں مزید نتائج دینے کی ہدایت کی سردارعلی خواجہ نے ٹیکس حکام سے کہاکہ وہ آگے بڑھیں اورملکی معیشت کوسنبھالا دینے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔