یاسر کی مہوش سے انوکھی فرمائش

December 20, 2019

ادکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور سر پر کُلا بھی پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نےبچپن کی سنہری یاد تازہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ میرے خیال سے میں اچھی شہ بالا بنی تھی۔‘


اداکارہ کی اس تصویر کو جہاں اُن کے مداحوں نے بے حد پسند کیا وہیںجلد ہی سر پر سہرا سجانے والے یاسرحسین نے انہیں اپنا شہ بالا بننے کی انوکھی فرمائش بھی کر ڈالی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے: ناروے میں پاکستانی ستاروں نے یاسر کی مہندی کردی

مہوش حیات کی تصویر پر اداکار یاسر حسین نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی میں بھی بن جاؤ۔‘

جواب میں مہوش نے ’’گڈ آئیڈیا ‘‘ لکھ ڈالا لیکن فی الحال یہ علم نہیں کہ وہ اس درخواست پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے : اقراء اور یاسر کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

یاد رہے کہ اداکار و کامیڈین یاسر حسین اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔