• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں پاکستانی ستاروں کا یاسر کی مہندی کا انعقاد


معروف شوبز جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلکی کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یاسر اور اقراء دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا، بعد ازاں دونوں اداکاروں کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے لیے دعوتِ ولیمہ کی تقریب بھی رکھی جائے گی۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا البتہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں شادی کا جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔

رواں سال ماہِ جون میں یاسر نے انسٹاگرام پر ایک سوال جواب کے سیشن میں اس بات کا بھی اقرار کیا تھا کہ وہ 2019 میں ہی شادی کریں گے۔

گزشتہ دنوں ناروے میں موجود پاکستانی ستاروں نے یاسر کی مہندی بھی کی تھی۔


سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں یاسر حسین زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ مومل شیخ اورمایا علی تالیاں بجاتے ہوئے لڈی ڈالنے کے اسٹائل میں ان کے ارد گرد چکر لگاتے ہوئے شادی بیاہ کا مشہور گانا ’مہندی کی رات آئی‘ گا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین