امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ کا ویزا مسترد کردیا

January 07, 2020

امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا ویزا مسترد کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کو نیویارک میں سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

اس سے قبل جواد ظریف کا تازہ بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، امریکا کے خلاف غم و غصے اور نفرت کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:مغربی ایشیا میں امریکا کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، جواد ظریف

انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو مار کر امریکا نے اپنے خلاف عالمی غم و غصے کو جنم دیا، داعش کے خلاف سرگرم جنرل کو قتل کر کے امریکا نے کیا حاصل کیا۔