• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ایشیا میں امریکا کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، جواد ظریف

مغربی ایشیا میں امریکا کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، جواد ظریف


ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، امریکا کے خلاف غم و غصے اور نفرت کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

ایک بیان میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کو مار کر امریکا نے اپنے خلاف عالمی غم و غصے کو جنم دیا، داعش کے خلاف سرگرم جنرل کو قتل کر کے امریکا نے کیا حاصل کیا۔

دوسری جانب امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب سے روک دیا، جنرل سلیمانی کے قتل پر جواد ظریف سلامتی کونسل میں مذمتی بیان دینا چاہتے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے جواد ظریف کو روکنے سے متعلق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا، جواد ظریف کو یو این آنے سے روکنے کا امریکی اقدام 1947ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ایران اور امریکا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی جاررہی ہیں۔

تازہ ترین