یورپی یونین سے اخراج کا بل برطانوی دارالعوام سے منظور

January 10, 2020

دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 231 نے مخالفت میں ووٹ دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل آخر کار دارالعوام سے منظور کرلیا، جس کے بعد جنوری کےاختتام تک برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔

دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 231 نے مخالفت میں ووٹ دیا ،بل کو مزید اسکروٹنی کے لیے دارلامراء بھیج دیا گیا۔

دارالامراء سے منظوری کی صورت میں ملکہ برطانیہ کی توثیق حاصل کی جائے گی اور ممکنہ طور پر برطانیہ 31 جنوری تک یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائےگا۔

برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے جون 2017 میں ریفرنڈم ہوا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جب کہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

ریفرنڈم کے ان نتائج پر اس وقت کے بریگزٹ کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔