طیارہ گرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، ایرانی جنرل

January 11, 2020

ایران کی جانب سے یوکرین کا طیارہ غیر ارادی طور پر مارگرانے کے اعتراف کے بعد ایرانی فوج کےجنرل کا کہنا ہے کہ طیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایرانی حکام کاکہنا ہے طیارے کوملٹری کی جانب سے مار گرانا انسانی غلطی تھی، جبکہ یوکرین کا طیارہ گرائے جانے سے متعلق ایرانی صدر حسن روحانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فوج کی تحقیقات کے مطابق انسانی غلطی کی وجہ سے میزائل طیارےکو لگا، عظیم سانحے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوج کےجنرل آف اسٹاف کا کہناہے یوکرین کاطیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ آپریشنل پراسس میں بنیادی اصلاحات لائی جائیں گی جس سے غلطی کےامکانات کو ناممکن بنایا جاسکے گا۔