ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور کے نام

January 12, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور نے اپنے نام کرلیا

ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور اسٹیفن پیٹرہینسل نے اپنے نام کرلیا۔

سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈاکار ریلی کے چھٹے مرحلے میں طویل ٹریک کے بیابان راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں، کچے راستوں پر پکی مہارتوں نے سب کے دل موہ لیے، دُھول اُڑاتی گاڑیوں اور بائیک نے پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

فرانسیسی ڈرائیور اسٹیفن پیٹرہینسل نے سب کو پیچھے چھوڑ کر چھٹا مرحلہ اپنے نام کرلیا جبکہ دو بار کے چیمپئن اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز مجموعی طور پر مستحکم رہے۔