چین میں ونٹر فشنگ فیسٹول

January 14, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹول کا آغازہو گیا ہے جس میں سیکڑوں ماہی گیر سخت سردی کے باوجود جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔

ونٹر فشنگ فیسٹول میں دنیا بھر سے آئے سیکڑوں ماہی گیروں نے شرکت کی اورسخت سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑ کر اس میلے کو خوب انجوائے کیا۔

اس دلچسپ فیسٹول میں ماہی گیروں سمیت شائقین نے بھی رنگ برنگی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ میلے کا آغاز شرکاء کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹول کو چار چاند لگا دیئے۔