امارات کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


متحدہ عرب امارات میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے۔

متحدہ عرب امارات میں واقع پہاڑ جبلِ جیس پر برفباری کاسلسلہ جاری ہے، برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرچکاہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ جبلِ جیس متحدہ عرب امارات کا سب سے بلند پہاڑ ہے جو دبئی سے تقریبا 175کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ پہاڑ کی بلندی تقریباً ایک ہزار 900میٹر ہے۔