بریڈفورڈ ، شاہی جوڑے کا پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔


ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا۔

اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔


شاہی جوڑے نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان سے ملاقات بھی کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔