جامعہ این ای ڈی، چار نیشنل سینٹرز کے قیام سے متعلق سفارشات کی منظوری

January 17, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت 191ویں سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں ایک جانب ٹی پی ایس کے تحت 16تا 19 کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جب کہ دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹرعثمان علی شاہ کو الیکٹرونکس انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹرعطا اللہ خواجہ کو الیکٹریکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی کو سول انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر مسعود رفیع کو ارتھ کوئیک انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر نجمی غنی حیدر کوسی ایس آئی ٹی جب کہ پروفیسر ڈاکٹر مرزا محمود بیگ کو ریاضی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپائمنٹ کیا گیا۔ اجلاس میں این ای ڈی یونی ورسٹی انجینئرنگ سروسزکمپنی کے قیام، چار نیشنل سینٹرزکے قیام سے متعلق سفارشات کی منظوری دی گئی۔