نارتھ کراچی، شہریوں کا مسلح ڈکیت پر بد ترین تشدد

January 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ایک مسلح ڈکیت کو پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی یو پی موڑ کے قریب دو ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران لوگوں نے ایک مسلح ڈکیت کو پکڑ لیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور ڈکیت کو لوگوں کے چنگل سے نکالا اور زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی حالت تشویشناک ہے ۔