جوانی میں 22 بوتل خون عطیہ کرچکی ہوں ، فردوس عاشق

January 19, 2020

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وہ جوانی میں 22 بوتل خون کا عطیہ دے چکی ہیں۔

معروف صحافی و دانشور منوبھائی مرحوم کی برسی کے موقع پر تھیلیسمیا کا شکار بچوں کے ادارے سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے علامتی طور پر خون کا عطیہ دیا۔

سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے لیے صحت مند لوگوں کو خون کا عطیہ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جوانی میں 22 بوتل خون کا عطیہ دے چکی ہیں، آج وہ علامتی طور پرخون دے رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ترغیب ملے.

معاون خصوصی اطلاع و نشریات نے علامتی طور پر خون کا عطیہ دینے کے دوران وہاں موجود لوگوں کو اس کے فوائد بھی گنوائے ۔