گندم کے بحران کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، سعید غنی

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

گندم کے بحران کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے،سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نےکہا ہے کہ گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہے جس کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے یہ باتیں انہوں نے پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے دئے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہیں،انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی جو دس روز تک جاری رہی جس وجہ سے جو گندم پنجاب اور بلوچستان کے گوداموں سے اٹھانی تھی وہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نہیں اٹھ سکی،انہوں نے کہا کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب تک 70 ہزار بوریاں ہم تک آچکی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ اس رفتار کو تیز کریں،تاکہ دو چار روز میں ہم اس قلت پر قابو پا لیں،انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں ہماری کوتاہی ہے تو پنجاب میں بحران کی کیا وجہ بنی ؟وزیراعظم اپنی اس نااہلی کی وجہ سے قوم سے معافی مانگیں۔