کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے بیٹے حسن عمر کی شادی ندیم ریاض کی بیٹی انعم سے ہوگئی

January 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور کے سی سی اے کے سابق صدر ندیم عمر کے بیٹے حسن عمر ، ندیم ریاض کی بیٹی انعم کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ہفتے کی شب کراچی گالف کلب میں ہونے والی دعوت ولیمہ شہر کی بڑی سماجی تقریب بن گئی جس میں ممتاز شہریوں،مشہور شخصیات اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں لیفٹننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ،ایم ڈی جیو نیوز اظہر عباس ،اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان،شاہد خان آفریدی،سرفراز احمد،معین خان،وسیم باری کے علاوہ کرکٹرزندیم خان،جلال الدین، ہاکی کھلاڑی اصلاح الدین صدیقی ،سمیر حسین، گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نمایا ں شخصیات میں شامل تھے۔