ریلوے جدیدسگنل سسٹم پھرخراب،ٹرینیں تاخیرکاشکار

January 21, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)چندروز کی دھوپ نکلنے سے درست ہونے والاجدیدسگنل سسٹم ملتان اورنواحی علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعدپھرخراب ہوگیا،بتایا گیاہے کہ بارش کے باعث لودھراں- چیچہ وطنی سیکشن پرمختلف مقامات پرسگنل سسٹم خراب ہوگیا،جس کی وجہ سے مسافرٹرینوں کو پیپرلائن کلیئرکے تحت چلایاجارہاہے،ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث ریلوے کے سنٹرل بیس لاکنگ سسٹم میں نمی آجاتی ہے،جس کی وجہ سے سگنل سسٹم درست کام نہیں کرتا،نمی ختم ہوتے ہی سسٹم خودبہ خودٹھیک ہوجائےگا، مزیدبارشوں کی پیش گوئی کومدنظررکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیوروں اور دیگر آپریشنل سٹاف کوبھی الرٹ محفوظ ٹرین آپریشن جاری رکھنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ۔