زمبابوین کرکٹر کسوزا ہیلمٹ پر گیند لگنے سے زخمی

January 22, 2020

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)زمبابوین او پننگ بیٹسمین کیون کسوزا ہیلمٹ پر گیند لگنے سے زمین بوس ہوگئے لیکن یہ واقعہ بیٹنگ نہیں بلکہ فیلڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ہرارے میں جاری ٹیسٹ میچ میں منگل کو سری لنکا کیخلاف وہ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کر رہے تھے، اننگز کے 42 ویں اوور میں کوشال مینڈس کی شاٹ سے انہوں نے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن ہیلمٹ کے ادئیں طرف گیند زوردار انداز میں لگی، کسوزا اس دوران زمین پر نیم بے ہوشی کی حالت میں گرے رہے۔ بعد ازاں انہیں گرائونڈ سے باہر لیجایا گیا، زمبابوے بورڈ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن چوتھے روز ان کے فیلڈ میں جانے کا فیصلہ چیک اپ کے بعد ہوگا۔