توجہ جونیئر بیڈمنٹن پلیئرز پر ہے، واجد چوہدری

January 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری کا کہنا تھا کہ جونیئر کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہیں، ہماری تمام توجہ ان جونیئرز پر ہے ۔ امید ہے جلد پاکستان اس کھیل میں ایشیا اور ورلڈ میں اپنا مقام بنا لے گا۔ وہ لاہور میں قومی جونیئر ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔