گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر ودیگر نے انڈس اسپتال کا دورہ کیا

January 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر محمد نواز گلیانہ نے یارک شائر ادبی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن مہ جبین غزل انصاری اور کراچی میں ایسوسی ایشن کی نمائندہ ارم فضل کے ہمراہ انڈس اسپتال کے کینسر وارڈ، جنرل وارڈ، بچوں کے وارڈ، ربیز وارڈ، ایڈمن ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ مہ جبین غزل انصاری اورارم فضل کیا ۔محمد نواز گلیانہ نے کہا کہ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے بہت محنت اور محبت سے اسپتال کے ہر شعبے کو سینچا ہے اس عظیم کام میں ملک کے مخیر اور نیک دل حضرات نے ان کے خلوص اور نیک نیتی کو دیکھتے ہوئے ان کا بھرہور ساتھ دیا ہے۔