قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ

January 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سارہ محبوب، مہوش چشتی، مہک کھوکھر، عائشہ جاوید فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں سارہ محبوب نے ماہ رخ فاروقی کو، مہوش چشتی نے آئنہ علیم کو، مہک کھوکھر نے مریم کو، عائشہ جاوید نے شیزہ ساجد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔