فلم’سونک دی ہیج ہاگ‘کی نئی جھلکیاں

January 29, 2020

لائیو ایکشن کامیڈی سے بھرپور کارٹون کردار کے گرد گھومتی کہانی سونک دی ہیج ہوگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

جیفری فولر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا اسکرین پلے پیٹرک کیسی اور جوش ملر نے لکھا ہے جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خفیہ دوست ”سونک“ کی مدد سے اپنی زندگی میں آنیوالی پریشانیوں کیخلاف مدد لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جم کیری، جیمز مارڈسن، ایڈم پیلی اور نتاشا روتھ ول شامل ہیں۔

فلم 14فروری کو ریلیز کی جائے گی۔