محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل

January 30, 2020

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور یورنیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں قائم بائیومکینک لیب میں ہوا۔ جس کی رپورٹ 14روز میں آئے گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ گزشتہ سال 30 اگست کو کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

ای سی بی نے محمد حفیظ کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم انڈیپنڈنٹ بائیومکینک لیب سے کرایا جو آئی سی سی کی منظورشدہ ہے۔