کورونا وائرس، خنجراب پاس کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ موخر

January 30, 2020

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق کورونا وائرس ایک موذی وائرس ہےاس لیے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر کے لیے بھیانک خطرہ بننے والے کورونا وائرس کے بارے میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ یہ ایک موذی وائرس ہے جس کی وجہ سے خنجراب بارڈر کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ گلگت بلتستان متصل ہے اس لیے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر واقع بارڈر کو اپریل کے وسط میں کھولنے کی تجویز ہے۔