ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری تک توسیع

January 31, 2020

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں28فروری تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج (31 جنوری) آخری تاریخ تھی، تاہم اب گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے تاریخ میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے کیا ہے۔

ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 4 مرتبہ توسیع کرچکا ہے۔

گزشتہ روز ایک اعلامیے میں ایف بی آر نے 31 جنوری تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اپیل کی تھی۔