لیڈی ڈیانا کا سوٹ 50ہزار پائونڈز پر نیلامی کیلئے پیش

February 02, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) لیڈی ڈیانا کا اسکارلیٹ جیسپر کونران کی جانب سے بنایا گیا سوٹ 50ہزار پائونڈز پر نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ سوٹ کی نیلامی کینسنگٹن پیلس میں ہوگی۔ لیڈی ڈیانا نے یہ سوٹ پی اینڈ او کروز لائنر کی تقریب میں 1984کو زیب تن کیا تھا۔