ن لیگ کےMPAکے قتل میں ملوث ملزم عدالت سے فرار

February 03, 2020

مسلم لیگ ن کےایم پی اےشمشاد خان کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ۔

یہ بھ پڑھیے: چودھری شمشاد قتل کیس کا مرکزی ملزم مارا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شمشاد خان کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم رفیق عرف پھیکی انسدا دہشت گردی عدالت سےضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رفیق عرف پھیکی نے عدالت سےعبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم طارق پٹواری نے مئی 2015 میں فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے ممبر آف پنجاب اسمبلی چوہدری شمشاد خان کو ان کے بیٹے اور دوست سمیت کامونکی کے علاقہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔