جمشید دستی تیل چوری اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار

February 06, 2020

تیل چوری کرنے اور اغوا کے مقدمے میں جمشید دستی گرفتار

مظفر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو آئل ٹینکر کے عملے کو اغوا کرنے اور تیل چوری کرنے کے مقدمے میں ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنے خلاف مقدمے کی ضمانت کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ ملتان رجسٹری پہنچے ہی تھے کہ عدالت کے قریب ہی کینٹ کے علاقے سے مظفر گڑھ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے بعد مظفر گڑھ پولیس سابق ایم این اے کو اپنے ساتھ لے گئی۔

واضح رہے کہ جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواء کرنے اور تیل چوری کرنے کا مقدمہ 23 دسمبر کو تھانہ قریشی ضلع مظفر گڑھ میں درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں جمشید دستی اور اُن کے دو محافظوں سمیت آٹھ افراد نامزد ہیں۔

پولیس نے ان کے محافظوں سمیت 5 نامزد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہی۔