مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا، غلام سرور

February 10, 2020

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا، غلام سرور

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کہا تو ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔