آٹے کی اضافی قیمت کے حوالے سے بلاوجہ ہراساں کیا گیا، عاصم رضا

February 11, 2020

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے مسابقتی کمیشن کی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے وفد نے ریکارڈ مانگا تھا جو وہ آکر لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بلاوجہ ہراساں کیا گیا، ہم نے آٹے کی نہ اضافی قیمت مانگی نہ اضافی قیمت لی، آٹے کے20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 786 روپے ہے، اسی قیمت پربیچ رہے ہیں۔

عاصم رضا نے کہا کہ ہم نے آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 روپے کم کرکے اس کی تشہیر بھی کی۔ مسابقتی کمیشن ارکان بار بار اسی حوالے سے پوچھتے رہے۔