پہلا ٹی 20:جنوبی افریقا انگلینڈ کےخلاف ایک رن سے فتحیاب

February 14, 2020

ایسٹ لندن (نیوز ایجنسیز) جنوبی افریقانے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ایک رن سے شکست دیدی۔ایسٹ لندن میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پروٹیزٹیم نے8 وکٹ پر 177 رنز بنائے۔178 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 9 وکٹ پر 176 رنز بناسکی، جیسن رائے نے 38 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کپتان اوئنمورگن کے 52 رنز بنائے تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔لونگی نگیڈی نے تین، اینڈائل فہلکوایو اور بیوران ہینڈرکس نے دو، دو جبکہ ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔