نوابشاہ: 2 حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

February 14, 2020

نوابشاہ میں مہران ہائی وےروڈ بائی پاس پر 2 حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

اسی مقام پر کار اندھیرے میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔