ملک میں بعض عناصر ریگولیشن نہیں چاہتے، فواد چوہدری

February 14, 2020


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں بعض عناصر ریگولیشن نہیں چاہتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتا عوامی مفاد کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے،مگر وہاںاس کی تنقید نہیں کی جاتی جیسی پاکستان میں ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بعض عناصر ریگولیشن نہیں چاہتے۔