وزیراعلی سندھ کی نئےزیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز سے ملاقات

February 19, 2020

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 42ویں اسپیشلائیزڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے 47 زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز (پی اے ایس) سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ڈائریکٹر پی اے ایس عاصم اقبال وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام نئے سی ایس ایس کے تحت پی اے ایس گروپ کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کو خوش آمدید کیا۔