عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان اللّٰہ کینیڈا میں انتقال کر گئے

February 20, 2020

پاکستان کے سابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عثمان اللّٰہ خان جمعرات کو کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

29 ستمبر 1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے پاکستانی باکسنگ ہیرو عثمان اللّٰہ خان گذشتہ کئی ماہ سے "برین ٹیومر" کے مرض میں مبتلا اور فیصل آباد اپنے گھر میں حکومتی امداد و داد رسی کا انتظار کرنے کے بعد کینڈا چلا گئے تھے۔

عثمان اللّٰہ خان نے اٹلانٹا اولمپک گیمز 1996 اور سڈنی اولمپک گیمز 2000 میں بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتے۔

انہوں نے ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور سیف گیمز سمیت کئی انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا-

واپڈا کے سابق باکسر نے متحدہ عرب امارات اور کینڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، لیکن دماغی کینسر کی تشخیص کے بعد سے صاحب فراش ہوگئے تھے۔