بھارتی وزیر نے سرحد کی خلاف ورزی کی ہے چین کا اعتراض

February 21, 2020

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر) چین نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے متنازع اروناچل پردیش کے بارڈر ایریا کا دورہ کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے جبکہ نئی دہلی نے چین کے اعتراض کو مسترد کردیا ہے، چین نےاروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ قرار دیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش بھارت کا ایک حصہ ہے،اور یہ کہ بھارتی وزرا وہاں کا دورہ کرتے رہتے ہیں جیسا کہ وہ بھارت کے دوسرے علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔