لاہور شیخوپورہ روڈ پر بزنس پارک بنانے کی منظوری

February 21, 2020

لاہور(اکنامک رپورٹر)لاہور شیخوپورہ روڈ پر قائد اعظم بزنس پارک کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔1536ایکڑ پر یہ بزنس پارک شیخوپورہ انٹرچینج سے دو کلومیٹر دور بنایا جا رہا ہےجو براہ رست ایک لاکھ اور بالواسطہ 5 سے 6لاکھ افراد کو روزگار فراہم کریگا۔پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میںبزنس پارک بنانےکے پلان کی منظوری دیدی گئی جس پر28ارب روپے لاگت آئیگی۔چیئرمین پڈمک سید نبیل ہاشمی نےبتایا کہ اس سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس پارک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ، برآمدات کے ساتھ جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوگا۔پڈمک اور این ٹی ڈی سی کے مابین 132کے دیگرڈ سٹیشن کیلئے لیز ڈیڈ معاہدہ سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی تمام ضرورتیں پوری ہوجائیں گی۔