گلوکارہ صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جاری

February 21, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی )فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی، صنم ماروی کی 2009 میں حامد علی بہلول سے دوسری شادی ہوئی تھی،فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعوے میں موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند حامد علی اس کو بچوں کے سامنے مارتا ہے اور گالیاں دیتا ہے۔