لیگ کی چھ میں سے 3 سنچریاں کامران کے نام

February 23, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کامران اکمل پاکستان سپر لیگ میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بننے والی چھ میں سے تین سنچریاں وکٹ کیپر بیٹسمین کے نام ہیں۔ جنوری میں اپنی 38ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے کامران اکمل کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں شرجیل خان ،کیمرون ڈیل پورٹ اور کولن انگرم سنچریاں بنا چکے ہیں۔