کھوئی رٹہ سیکٹر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

February 23, 2020

سیری(نمائندہ جنگ)کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری بھارتی بزدل فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر، بھینسہ گالہ، ٹائیں میں جمعہ کی شام بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔