مسلم کانفرنس کے رہنما ظہیر احمد کے بھائی محمد حنیف انتقال کرگئے

February 24, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) چیئرمین وٹفورڈ کونسل کونسلر سردار آصف خان کی اطلاع کے مطابق وٹفورڈ میں مقیم کوٹلی سےتعلق رکھنے والے محمد حنیف انتقال کرگئے ہیں ۔محمد حنیف اورگیمبیا کے ایک اور مسلمان بھائی کی بھی نماز جنازہ نارتھ وٹفورڈ مسجد میں امام قاری محمد بشیر کی امامت میں ادا کی گئی قبل ازیں اس موقع پر عالم دین قاری سلیم نے خطاب کیا اور کہا کہ دو مسلمان فوت ہوئے ہیں ایک بھائی آزادکشمیر اور دوسرے گیمبیا سے ہیں اور دونوں کی اکٹھے نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔نماز جنازہ میں چئیرمین وٹفورڈ کونسل لیبر کونسلرسردار آصف خان، لب ڈیم رہنما حاجی منیر خان ، حاجی شوکر دین،، لوٹن لیبر کونسلر آصف مسعود ، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، حاجی یعقوب ، چوہدری غلام مصطفی غلام مصطفی مہتہ سمیت کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی اور مرحوم محمد حنیف کے بھائی مسلم کانفرنس وٹفورڈ کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد اور صاحبزادوں انیس احمد اور رئیس احمد سے اظہار تعزیت کی۔ دریں اثناء وٹفورڈ سے چوہدری محمد یوسف اور چوہدری محمد خان نے بھی محمد حنیف کی رحلت پر تعزیت کی ہے۔