بھارت کا جنگی طیارہ مگ 29 گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

February 24, 2020

نئی دہلی (پی پی آئی) بھارتی نیوی کا جنگی طیارہ ’مگ 29‘گر کر تباہ ہو گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مگ 29 نے معمول کے مطابق تربیتی پرواز بھری لیکن کچھ ہی دیر کے بد گوا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا اور اسے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔