ٹیررازم آفنسز میں نارتھ لندن سے 35 سالہ شخص گرفتار

February 26, 2020

لندن ( پی اے ) کائونٹر ٹیررازم آفیسرز نے نارتھ لندن سے35سالہ شخص کو دہشت گردی سے منسلک جرم سمیت متعدد آفنسز کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ اسے دہشت گردی کی تیاری یا اس کے ارتکاب کیلئے قابل استعمال اور مفید معلومات کا ریکارڈ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس فورس کے مطابق اس پر یہ بھی شبہ ہے کہ اس نے حملہ کر کے23سالہ شخص کو جسمانی نقصان پہنچایا تھا اور اس کے قبضے میں بچوں کی نامناسب امیجز بھی تھے۔ ملزم کو پوچھ گچھ کیلئے سائوتھ لندن کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔