محکمہ صحت سندھ : ایران سے آنے والوں کے طبی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

February 27, 2020

ایران سے آنے والوں کے طبی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

سندھ میںمحکمہ صحت نے ایران سے آنے والوں کے طبی ٹیسٹ آج سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایران سے کراچی آنے والوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

ایئرپورٹ امیگریشن حکام سے حاصل کردہ فہرست میں کراچی پہنچنے والوں کے نام، پتے، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے پانچوں اضلاع میں سرویلنس افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، مذکورہ افراد کے اہل خانہ کے بھی خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے اور طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔